فرانس کے پاسپورٹ نے دنیا بھر کے پاسپورٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ فرانس کے پاسپورٹ پر 194 ممالک کا ویزا فری سفر کیا جاسکتا ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں 199 ممالک کے پاسپورٹس اور 227 مقامات کا تجزیہ پیش کیا جاتا ہے۔
اس انڈیکس کے ٹاپ ٹین میں جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور اور اسپین شامل ہیں۔
کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ اس کی بنیاد پر کتنے ممالک کا سفر ویزا لیے بغیر کیا جاسکتا ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارت کا نمبر گزشتہ برس 84 تھا، اب 85 ہے۔ یہ بات بہت حیرت انگیز ہے کیونکہ گزشتہ برس تک بھارتی پاسپورٹ پر 60 ملکوں کا سفر ویزا لیے بغیر کیا جاسکتا تھا۔ اب یہ تعداد 62 ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 106 ہے۔ پاکستان کے پاسپورٹ پر 34 ممالک کو سفر بغیر ویزا کیا جا سکتا ہے۔ 2023 میں بھی پاکستان کی یہی رینکنگ تھی جب کہ 2022 میں پاکستان کا 108واں نمبر تھا۔ 2019 میں پاکستان کا نمبر 104 واں تھا۔
بنگلہ دیش کی پوزیشن گزشتہ برس 101 تھی، اب 102 ہوگئی ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں مالدیپ کا نمبر 58 ہے۔ مالدیپ کے پاسپورٹ پر 96 ممالک کا سفر ویزا لیے بغیر کیا جاسکتا ہے۔