اسلام آباد میں بغیراجازت احتجاجی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقدمےمیں شعیب شاہین، عامرمغل، شیرافضل مروت اورعلی بخاری کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کےکارکنان ریلی کی صورت میں نیشنل پریس کلب پہنچے اور نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی۔
متن میں مزید کہا گیا ہے ک روڈ بلاک ہونےسے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔