لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاویدکے شوہرعتیق ریاض کی ضمانت منظورکرلی ۔
ضمانت جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےمنظورکی۔
عتیق ریاض کو پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کےمقدمے میں گرفتارکیا تھا۔
پولیس نے عتیق ریاض کے خلاف تھانہ سرور روڑپولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔؎