Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 فروری 2024 01:42pm

سابق کمشر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کمیٹی کے روبرو بیانات ریکارڈ

سابق کمشنرراولپنڈی کے عائد کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغازکردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا کوخط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے6ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات جمع کروادیے، ان بیانات میں سابق کمشنرکےالزامات کومسترد کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے26حلقوں کے آراوزکے بیانات قلم بند کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے دو روز قبل پولنگ کے دوران مبینہ دھاندلی سے راولپنڈی ڈویزن میں 13 کامیاب امیدواروں کو ہروانے کا دعویٰ کیاتھا۔

لیاقت چٹھہ نے اپاس جرم کی پاداش میں خو کو کچہری چوک پر پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئےچیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پر بھی الزامات عائد کیے گئے تھے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات سے ایک روز قبل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

سابق کمشنر راولپنڈی پر حساس اداروں کی رپورٹ منظر عام پر آگئی

چیف جسٹس نے اپنی حد تک لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی تھی،۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم کے عہدے کیلئےے نامزد امیدوار عمر ایوب نے پریس کانفرنس میں چیف جسٹس سے استدعا کی تھی کہ وہ درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ سے الگ ہوجائیں۔

Read Comments