عام انتخابات کے بعد سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا۔ کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔
ابتدائی لمحات میں شدید دباؤ دکھائی دیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 670 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 670 پوائنٹس کی کمی کے بعد 69640 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
کاروباری امور کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے معرضِ وجود میں آنے سے حکومت سازی مین غیر معمولی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ اس کے نتیجے میں کاروباری ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ استاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتباد بحال نہیں ہو پارہا۔
عام انتخابات کے بعد دن اسٹاک مارکیٹ کھلنے پر کے ایس ای 100 انڈیکس کو ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پورے ہفتے کے دوران یہ ٹرینڈ برقرار رہا ہے۔