Aaj Logo

شائع 18 فروری 2024 08:12pm

192 سال کا کچھوا جو 8 برطانوی بادشاہوں کا دور دیکھ چکا ہے

دنیا میں ایک ایسا کچھوا بھی ہے جس کی عمر 192 سال ہے اور وہ اپنی زندگی میں آٹھ برطانوی بادشاہوں کے ادوار دیکھ چکا ہے۔

اس کچھوے کا نام ”جوناتھن“ ہے جسے حال ہی میں کامنز سپیکر سر لنڈسے ہوئل نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ جوناتھن 1832 میں پیدا ہوا تھا، اور اسے اب تک کا سب سے قدیم کچھوا مانا جاتا ہے۔

وہ جزیرے کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پلانٹیشن ہاؤس کے گراؤنڈ میں رہتا ہے۔

جوناتھن نے آٹھ برطانوی بادشاہوں کے دور دیکھے ہیں۔

اس نے 1947 میں جزیرے کے دورے کے دوران جارج ششم اور مستقبل کی الزبتھ دوم دونوں سے اور اس سال کے شروع میں ڈیوک آف ایڈنبرا سے بھی ملاقات کی۔

وہ کئی بڑے تاریخی واقعات دیکھ چکا ہے جن میں کسی شخص کی لی گئی پہلی تصویر (1838)، ایفل ٹاور کی تعمیر (1887) اور چاند پر چہل قدمی کرنے والے پہلے لوگ (1969) شامل ہیں۔

Read Comments