آنجہانی نابینا بلغاریائی خاتونا بابا وانگا کو نجومیوں کی دنیا کی نوسٹراڈیمس کہا جاتا ہے۔ جنہوں نے امریکہ میں ہوئے 9/11 حملوں، چرنوبل کی تباہی اور شہزادی ڈیانا کی موت جیسے اہم عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔
انہوں نے 2024 کے حوالے سے بھی کئی پیشگوئیاں کی ہیں جن میں سے دو سچ ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔
ایک حیرت انگیز پیشگوئی جو جلد ہی پوری ہو سکتی ہے وہ ہے روس کی طرف سے کینسر کی ویکسین تیار کرنا، جیسا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے بھی ذکر کیا ہے۔
پوتن نے ماسکو میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے حلواے سے ایک فورم میں کہا کہ ’ہم کینسر کی نام نہاد ویکسین اور نیکسٹ جنریشن مدافعتی ادویات بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں… مجھے امید ہے کہ جلد ہی انہیں علاج کے انفروادی طریقوں کے طور پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا‘۔
بابا وانگا نے 2024 میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کی بھی پیشگوئی کی ہے جو سچ ثابت ہوتی دکجھائی دے رہی ہے اور خاص طور پر جاپان اور برطانیہ جیسے ممالک کو متاثر کر رہی ہے۔
بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ اور قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اقتصادی سکڑاؤ کا باعث بنی ہے، جس سے یہ قومیں کافی دباؤ میں ہیں۔ ان تنزلیوں کے اثرات پوری عالمی معیشت پر ظاہر ہوتے ہیں۔
برطانیہ میں، اس کے اثرات واضح ہیں کیونکہ ملک بلند افراط زر اور لگژری لائف اسٹائل کے مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والی کساد بازاری کے نتیجے میں گرتا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، جاپان کا عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر آنا اس کے اقتصادی چیلنجوں کی شدت کو واضح کرتا ہے۔
رواں سال کی سب سے بڑی درست پیش گوئی، کتاب کی فروخت آسمان پر
ان پیشگوئیوں کے علاوہ، 2024 کے لیے بابا وانگا نے کئی پیشگوئیاں کی ہیں جن میں انہوں نے یورپ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا اور ایک ”بڑے ملک“ کے حیاتیاتی ہتھیاروں کی جانچ یا حملوں میں ملوث ہونے کا امکان طاہر کیا۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے بھرے ایک سال کی پیشگوئی بھی کی جو دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
اس کے علاوہ اعلیٰ درجے کے ہیکرز کی جانب سے اہم انفراسٹرکچر جیسے پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو نشانہ بنائے جانے کی توقع ہے، جس سے قومی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ولادیمیر پوتن کے قتل کی کوشش بھی ان پیشگوئیوں میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی ہے جو تکنیکی منظرنامے کو نئی شکل دے سکتی ہے۔
بابا وانگا کی طرح، 16ویں صدی کے فرانسیسی نجومی نوسٹراڈیمس نے اپنی کتاب لیس پروفیسیس میں 2024 میں قدرتی آفات کی پیش گوئی کی تھی۔
ان میں سے ایک پیشگوئی اس وقت پوری ہوئی جب نئے سال کے دن 7.6 شدت کے تباہ کن زلزلے نے جاپانی علاقوں اشیکاوا اور نوٹو میں تباہی مچادی، جس سے متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔