ترجمان جی ڈی اے نے بھی پاکستان مسلم لیگ فنگشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیرپگارا کے فیس بک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تردید کردی۔
اس حوالے سے جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ پیر پگارا کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے، پیرپگارا اینڈرائڈ موبائل فون ہی استعمال نہیں کرتے، سازشی اور جعلساز گروہ سےہوشیار رہیں۔
سردار عبدالرحیم ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ پیرپگارا نے اپنے نام سے بھی کسی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں دی۔
ترجمان جی ڈی اے نے مزید بتایا کہ پیرپگارا کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہیں فالو نہ کیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کاانکشاف
رواں سال دہشت گردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلاتجاری