Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 03:23pm

کراچی: خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، شہری بڑے بڑے برتن لے کر پہنچ گئے

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جبکہ شہری بڑے بڑے برتن لے کر پہنچ گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی پر خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد ٹینکر سے پیٹرول سڑک پر بہہ گیا، جس کے باعث ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا۔

حادثے کے فوری بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور پلاسٹک کے ڈرم سمیت دیگر برتنوں میں سڑک پر بہنے والے تیل کو جمع کرنا شروع کردیا۔

علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ مکینوں کو منتشر کرتے ہوئے ٹینکرکو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ ویٹا چورنگی کے قریب چورنگی کراس کرتے ہوئے واٹرٹینکر اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا، واٹر ٹینکر محفوظ رہا۔

حادثے میں آئل ٹینکر ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے۔ ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے ٹینکر کو سڑک سے ہٹا دیا اور سڑک پر مٹی کے کئی ڈمپر ڈال کر خشک کیا گیا تاکہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

Read Comments