ڈیرہ اسماعیل خان بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، جہاں پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔
علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر مقامی مساجد میں دہشتگردوں کے خلاف اکھٹے ہونے کے اعلانات کیے گئے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف لشکر کشی کا اعلان کیا جس پر دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تھرمل کیمروں میں نظر آنے والے دہشتگردوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں کے خلاف مساجد سے اعلانات کے بعد علاقے کے لوگ بھی نکل آئے۔ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آوار فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ اسی طرح واقعہ چند روز قبل چودھواں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے جانی اور مالی نقصان پہنچایا تھا۔