نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سب کو غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن کسی بھی قسم کی تحریک یا تشدد پر اکسانے کے عمل کو معاف نہیں کیا جائے گا، قانون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا راستہ اختیار کرے گا، اس نازک وقت میں انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں حالیہ عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف ایک قدم ہے، نمایاں ٹرن آؤٹ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ضروری ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ احساس ہو کہ جیت اور ہار جمہوری عمل کے موروثی پہلو ہیں، جن کو انتخابات کے نتائج پر تحفظات ہیں وہ دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قانون سازی، عدالتی اور انتظامی شاخیں لچکدار ہیں، سب کو غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
انتخابی نتائج کیخلاف مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج 9ویں روز میں داخل
کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا، کمشنر راولپنڈی کا تہلکہ خیز بیان، لیاقت چٹھہ زیر حراست
کمشنر کا براہ راست کردار نہیں، الیکشن کمشن، پنجاب حکومت نے دعوے مسترد کردیے
وزیر اعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج اور اجتماع سب کا بنیادی حق ہے لیکن کسی بھی قسم کی تحریک یا تشدد پر اکسانے کے عمل کو معاف نہیں کیا جائے گا۔