کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے آج 17 فروری کو ایک پریس کانفرنس میں انتخابی دھاندلی سے متعلق بڑاانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن سے کامیاب ہونے والے 13 ایم این اے امیدواروں کو آر اوز سے ہروایا گیا۔
ایک نظر ڈالتے ہیں کہ عام انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن میں کتنی نشستیں تھیں اور کس پر کون کامیاب ہوا۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے قومی اسمبلی کی سات نشستوں میں سے ن لیگ نے پانچ نشستیں جیتیں جبکہ پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار کے حصے میں ایک ایک سیٹ آئی۔
اس پریس کانفرنس کے بعد صحافی طلعت حسین نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ، ’کمشنر صاحب نے جیتنے والوں کو پچاس پچاس ہزار کی برتری دلوانے کا الزام لگایا ہے۔‘
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کامیاب امیدواروں کے ووٹوں کی تعداد شیئر کرتے ہوئے جیت کا فرق بھی واضح کیا۔
این اے 51 راولپنڈی/مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور کامیاب ہوئے، این اے 52 راولپنڈی 1 سے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، این اے 53 راولپنڈی 2 سے ن لیگ کے قمرالاسلام راجہ، این اے 54 راولپنڈی 3 سے آزاد امیدوار عقیل ملک، این اے 55 راولپنڈی 4 سے ن لیگ کے ابرار احمد، این اے 56 راولپنڈی 5 سے ن لیگ کے حنیف عباسی اور این اے 57 راولپنڈی 6 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری کامیاب ہوئے۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی 14 صوبائی نشستوں میں سے 9 سیٹوں پر ن لیگ کامیاب ہوئی۔
پی پی 6 مری سے ن لیگ کے بلال یاسین، پی پی 7 راولپنڈی 1 سے ازاد امیدار لیفٹننٹ کرنل (ر) محمب شبیر، پی پی8 راولپنڈی 2 سے آزاد امیدوار چوہدری جاوید کوثر کامیاب ہوئے۔
پی پی 9 راولپنڈی 3 سے بھی ن لیگ کے شوکت عزیز بھٹی کامیاب ہوئے، پی پی 10 راولپنڈی 4 سے ن لیگ کے نعیم اعجاز، پی پی 11 راولپنڈی 5 سے ن لیگ کے عمران الیاس راجہ ، پی پی 12 راولپنڈی 6 سے ن لیگ کے محسن ایوب خان، پی پی 13 راولپنڈی 7 سے آزاد امیدوار ملک فہد مسعود ، پی پی 14 راولپنڈی 8 سے ن لیگ کے ملک اختر احمد کامیاب ہوئے۔
اسی طرح پی پی 15 راولپنڈی 9 سے ن لیگ کے ملک منصور افسر، پی پی 16 راولپنڈی 10 سے ن لیگ کے ضیاء اللہ شاہ،پی پی 17 راولپنڈی 11 سے ن لیگ کے عبدالحنیف، پی پی 18 راولپنڈی 12 سے آزاد امیدوار اسد عباس اور پی پی 19 راولپنڈی 13 سے آزاد امیدوار تنویر اسلم راجہ کامیاب ہوئے۔