Aaj Logo

شائع 16 فروری 2024 07:25pm

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولا کے تحت ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولا کے تحت ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیر لیے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 10 معاونین خصوصی بھی مقرر کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی انتخابی نتائج آنے تک تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو مشیر لیا جاسکتا ہے، تیمورسلیم جھگڑا کو صحت، شکیل خان کو ریونیو اور مشتاق غنی کو تعلیم کے قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کامران بنگش کو اسپورٹس، عارف احمد زئی کو معدنیات اور خلیق الرحمان کو ایکسائز کے محکمے دیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے ملک لیاقت علی کو کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے، ملک لیاقت علی کو زراعت کا محکمہ دیا جا سکتا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں پی ٹی آئی کے سینئر ارکان شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں

(ن) لیگ خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج مسترد کردیے، 10 حلقے کھولنے کامطالبہ

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنی دونوں نشستیں کھودیں

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزدکردیا

Read Comments