روس میں قید حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی انتقال کر گئے ہیں، جیل سروس کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں قید تھے اور اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اگر موت کی تصدیق ہوتی ہے تو ’روس اس کا ذمہ دار ہے‘۔**
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے وفاقی حکام نے بتایا کہ حزب اختلاف کے اہم رہنما الیکسی ناوالنی جمعے کو آرکٹک جیل کالونی میں انتقال کر گئے جہاں وہ 19 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل روس کے اپوزیشن لیڈرالیکسی ناوالنی تقریبا تین ہفتے تک لاپتہ رہنے کے بعد آرکٹک سرکل کے اوپر ایک دور افتادہ جیل کالونی میں قید پائے گئے ہیں۔
روس میں قید حزب اختلاف کے رہنما کی موت کے حوالے سے وفاقی جیل سروس کا کہنا ہے کہ الیکسی ناوالنی چہل قدمی کے بعد بے ہوش ہو گئے اور طبی عملے انہیں بچا نہ سکا۔