الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہے۔
ایکس پر کی جانے والی پوسٹ میں الیکشن کمیشن اسکرین شاٹ کے ساتھ اپنے ’اصلی‘ ہینڈل کو دکھایا ہے۔
اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ، ’عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صرف ایک اصلی آفیشل Twitter ’X‘اکاونٹ ہے۔‘
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ GREY tick کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
صارفین کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے منسوب دیگر تمام Twitter ’X‘اکاونٹس جعلی ہیں۔