مسلم لیگ ق نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ سے بڑے عہدہ لینے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اسپیکر شپ کا مطالبہ کرے گی اور اسپیکر کا عہدہ نہ دیا گیا تواہم وزارت کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اسپیکراور وزارت کے امیدوار چوہدری شافع حسین ہوں گے۔
اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اسپیکر کا عہدہ نہ دیے جانے پر ق لیگ ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر بھی معاملات طے کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ق لیگ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کی حمایت کرے گی ۔