حکومت سازی کے حوالے سے معاملات واضح ہوتے جارہے ہیں اور اس کے نتیجے میں منی مارکیٹ میں بھی معمولی مثبت رجحان دکھائی دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی آگئی۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے کہا کہ انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.36 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کا عندیہ ملا ہے۔