جمیعت علمائے اسلام (ف) بلوچستان کے صدر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان میں حکومت نہ بنانے کا اعلان کردیا۔
مولانا عبدالواسع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے پورے پاکستان میں حکومت میں نہیں جائیں گے، ہم کسی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
خیال رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے مرکز میں حکومت میں بیٹھے سے انکار کردیا ہے اور انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ممکنہ طور پر جے یو آئی کے اس احتجاج میں پی ٹی آئی بھی شامل ہوسکتی ہے۔