پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کومت سازی کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یا وزیر بننے کی بات نہیں، پارٹی نے بلوچستان یا وفاق میں رہنے کا کہا تو وہیں نشست رکھوں گا۔
جام کمال خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی کمیٹیاں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، بی اے پی آج بھی موجود ہے اور نشستیں جیت بھی چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحد ہونے کا مقصد بلوچستان میں حکومت سازی ہے۔
اس دوران ن لیگی رہنما جعفر مندوخیل نے بتایا کہ آزاد امیدوار ولی نورزئی، بخت کاکڑ، نور محمد، عبدالخالق اچکزئی، لیاقت لہڑی اسفندیار سے رابطہ ہوا ہے۔