پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سالار خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کیا گیا ہے، تاہم، انتخابی نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین میں سالار خان نام کا کوئی امیدوار ہی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سالار خان بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
مبینہ انتخابی دھاندلی: پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
سالار خان کاکڑ نے کوئٹہ این اے 263 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، تاہم، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق سالار خان کاکڑ دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
بیرسٹڑ گوہر علی خان نے مزید بتایا تھا کہ پارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں اسمبلی اسپیکر کیلئے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مرکز میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان پرسوں کیا جائے گا۔