Aaj Logo

شائع 15 فروری 2024 10:03am

آسٹریلوی وزیراعظم نے پارٹنر کے ساتھ منگنی کرلی

آسٹریلوی وزیر اعظم البانیز نے اپنی پارٹنر جوڈی ہیڈن سے منگنی کااعلان کردیا۔ انتھونی البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی کی۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوڈی کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا ہے۔

البانیز اور ہیڈن پہلی بار 2020 کے اوائل میں میلبورن میں ایک تقریب میں ملے تھے اور 2022 کے وفاقی انتخابات کی مہم کے دوران بھی دونوں ایک ساتھ نظر آئے جن میں البانیز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق البانیز پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی۔

جوڈی ہیڈن کئی سرکاری دوروں پر البانیز کے ساتھ جا چکی ہیں جن میں اکتوبر 2023 میں کیا جانے والا دورہ امریکا بھی شامل ہے۔

Read Comments