قومی اسمبلی اجلاس اور نئے قائد ایوان کے انتخاب سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق ملک کی 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کیلئے اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی۔
پارلیمانی امور ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلایا جائے گا۔
ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلانا آئینی طور پر لازم ہے۔
وزارت پارلیمانی امور اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھیجے گی جسے وہ صدر مملکت کو بھیجیں گے۔
اجلاس کے پہلے دن اراکین کے حلف کے بعد نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
نئے قائد ایوان وزیراعظم کا انتخاب 2 یا 3 مارچ کو متوقع ہے۔