پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 شروع ہونے سے پپہلے ہی مشکلات کا شکار نظر آرہا ہے، کیونکہ متعدد غیر ملکی کھلاڑی آخری لمحات میں مختلف وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ چھوڑ گئے ہیں۔
انگلش فاسٹ باؤلر ریس ٹوپلے کو معمولی انجری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انہیں ”نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ“ (NoC) جاری نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق، ناندرے برگر، اولی سٹون، یا دشمنتھا چمیرا ممکنہ طور پر ٹوپلے کا متبادل ہوں گے۔
ایک اور انگلش کھلاڑی جیمی اوورٹن پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
اس کی وجہ آل راؤنڈر کو اس ایک سیزن میں تیسری فرنچائز لیگ کھیلنے کی اجازت دینے میں سرے کاؤنٹی کی ہچکچاہٹ معلوم ہوتی ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور یو اے ای کی ILT20 میں کھیل چکے ہیں۔
اوورٹن کو ILT20 کے دوران کندھے کی معمولی چوٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
جنوبی افریقی جوڑی، تبریز شمسی اور رسی وین ڈیر ڈوسن پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے ہاف، چھ میچوں کے لیے اپنی متعلقہ فرنچائزز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
انہیں ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے مارچ کے پہلے ہفتے تک واپس جنوبی افریقہ جانا ہوگا۔
ساؤتھ افریقہ قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔