سابق وزیراعلیٰ بلوچستام عبدالقدوس بزنجو نے بی 23 پر امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے درخواست میں کاؤنٹر فائلز کی بائیو میٹرک تصدیق کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ خیر جان فارم 45 کے مطابق انتخابات میں ہار چکے ہیں لیکن فارم 47 کے مطابق انہیں کامیاب قرار دیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ کئی جگہوں پر الیکشن میٹریل بھی چھینا گیا، بعض جگہوں پر پولنگ افسران اور ایجنٹس کی غیر موجودگی میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹ گنے گئے۔
بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللہ نے عبدالقدوس بزنجو کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی بی 23 پر کامیاب امیدوار کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔