انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج استحکام رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا لین دین279.31 روپے پر مستحکم رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی تھی۔
منگل کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کی کمی آئی تھی۔
اسٹیٹ بینک نے منگل کو کہا تھا کہ انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.31 روپے پر بند ہوا۔