پاکستان کے مقبول گلوکارابرارالحق نے طویل بریک کے بعد اپنا نیا پنجابی گانا ’رانو فرام چندی گڑھ‘ ریلیز کر دیا۔
ویڈیو میں ابرارالحق نئی ٹیلنٹڈ ماڈل کے ساتھ نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ ایمان علی دلکش مایوں کی دلہن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔
ویڈیو کا آغاز ابرارالحق کے بھانجے حمزہ اسرارالحق ، ماہی علی اور ایمان علی سے ہورہا ہے۔ اس گانے کو ابرارالحق اورعاصم رضا نے لکھا ہے جبکہ میوزک کمپوزیشن ابرارالحق کی ہے۔
میوزک ارینجمنٹ سرمد صدیقی کی ہے جبکہ کوریو گرافی کیورنگاہ جی اور وکی سمراٹ کی ہے، ابرار کا یہ گانا ماجد صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس گانے کو مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے جنہوں نے میوزک ، میلوڈی اور ویڈیو کو بیحد پسند کیا۔
ابرارالحق کو ’بھنگڑا سنگر‘ کے طور پرجانا جاتا ہے، انہوں نے ’ بلو دے گھر’ سمیت کئی زبان زدعام اردو اور پنجا بی ہٹ گانے کمپوز کئے ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات کا بھی لازمی حصہ تصور کیے جاتے ہیں۔
اُن کے افسردہ گانے جیسے کہ ’دسمبر‘ اور ’پردیسی‘ بھی سُننے والوں میں بیحد مقبول ہیں۔
واضح رہے کہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےوالے ابرار الحق نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم پولنگ سے صرف 2 روز قبل انہوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔
ابرارالحق کو پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد لندن میں کانسرٹ مہنگاپڑگیا
ابرارالحق کا سیاست اور عمران خان کے دوست سیف اللہ نیازی کا پی ٹی آئیچھوڑنے کا اعلان