سندھ کے شہر خیرپور میں پی ایس 80 سے نومنتخب صوبائی رکن اور پیپلزپارٹی رہنما عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے ہیں، جن کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالعزیز طویل عرصے سے علیل تھے اور آج کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
عبدالعزیز جونیجو علالت کے باعث اپنی انتخابی مہم میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔
صوبائی رکن کے انتقال پر شرجیل میمن نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالعزیز جونیجو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لئے گہرا صدمہ ہے، مرحوم ہرمشکل گھڑی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، اللہ مرحوم کےدرجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
عبدالعزیز جونیجو کی نماز جنازہ ادا دادو میں ادا کی گئی جس میں نومنتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی شریک ہوئے، عبدالعزیز جونیجو کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
پیپلزپارٹی رہنما عبدالعزیز جونیجو 2013 اور 2018 میں بھی ایم پی اے رہ چکے ہیں۔