پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں وزیرخزانہ کے فرائض انجام دینے والے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو ن لیگ میں شامل کرنا غلط ہے۔
مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ ہمیں بہتر کل کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو تسلیم کرنا ہوگا ہمیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کے حامی آزاد امیدواروں کو ن لیگ میں شامل کرنا غلط ہے۔