بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ چھبیس فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے، والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔