Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 02:06pm

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے واضح کیا کہ مسلم ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ وزرات عظمیٰ کے لیے ابھی کسی نام کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کہ اتحاد کے لیے ٹی ایل پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی شیرانی اور وحدت المسلمین کے آپشن زیرغور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خبیر پختونخوا کا وزیراعلی کون ہوگا اور کس جماعت کو جوائن کرنا ہے۔ آج بانی چئیرمین کیساتھ ملاقات کے بعد ممکنہ طور پرحتمی فیصلہ ہوجائےگا۔

Read Comments