مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا، ترجمان پی ایم ایل نے کہا کہ کہ صوبے میں جعلی فارم 45 کا اجراء ہوا، پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے ایک ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نام کی اس وقت کوئی پارٹی موجود نہیں اور آزاد امیدواروں کے گروپ کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا، مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جنرل فیض کے مشن کو انجینئرڈ کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، پورے صوبے میں جعلی فارم 45 تقسیم کیے گئے ہیں، پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 حلقے کھلیں گے نہیں تب تک انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہی کرے گی۔
اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا، خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے ملک کے وجود کیخلاف سازشیں بُنی جا رہی ہیں۔
شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی کا نوازشریف پر اعتماد کا اظہار
وزرات عظمیٰ ن لیگ کا حق ہے، پی ٹی آئی ہر الیکشن پرمسئلہ کرتی ہے،خواجہ آصف
’نواز شریف سمجھ گئے ہیں‘، خواجہ سعد رفیق کی معنی خیز پوسٹ توجہ کامرکز