کراچی کے 30 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاق سے آج جواب طلب کرلیا۔
گزشتہ روز انتخابی نتائج کی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ منگل تک الیکشن کمیشن اور وفاق جواب دے کہ آپ نے کیا کارروائی کی، اگر فارم 45 اور فارم 47 میں تضاد ہے تو اس کا جائزہ لیں۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو درخواست اور فارم 45 بھی الیکشن بھجوانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی حکم جاری نہیں کر رہے مگر وکیل الیکشن کمیشن اسمارٹ بننے کی کوشش نہ کریں، اگر اسمارٹ بننے کی کوشش کریں گے تو نتائج کے لیے بھی تیار رہیے گا، این اے 236 سے آزاد امیدوار نے ایک لاکھ ووٹ لیے مگران کا ووٹ ایک ہزار کردیا گیا۔