محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے صوبہ کوئٹہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر الود ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 14، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں درجہ حرارت 12 اور گوادر میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودیہ، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کے ممالک میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کا سبب بننے والا طاقتور مغربی سسٹم آج رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
سسٹم کی بحیرہ عرب موجودگی سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے اور آج سے 14 فروری تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آج رات سے 14 فروری تک، جیوانی، گوادر، اورماڑہ، تربت، پنجگور، بیلہ، اُتھل اور اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب میں پھر آلودگی بڑھ گئی، ملک کے کئی علاقوں میں برفباریمتوقع
کراچی میں بارش سے نظام درہم برہم، شاہراہوں اور انڈر پاسز میں پانیجمع، لوگ رات گئے تک پھنسے رہے
متحدہ عرب امارات میں شدید ژالہ باری، گاڑیاں برف میں دھنسگئیں
رپورٹ کے مطابق العین میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں، تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔