Aaj Logo

شائع 12 فروری 2024 07:42pm

مریم نواز سے ن لیگ میں شامل آزاد ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے 7 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔

مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، اور پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے منتخب شہزادہ گزین عباسی شامل تھے۔

اس کے علاوہ پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض، پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اس موقع پر مریم نواز نے آزاد ارکان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک دی۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کا فیصلہ عوام کی مشکلات کےحل کا ذریعہ بنے گا۔

Read Comments