پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیئے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی، این اے 106 کے فارم 47 میں غلطیاں ہیں۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی طور پر انقلاب میں مبتلا ہے، 2 سال کوشش کے باوجود نواز شریف اکیلا دوڑا اور ہار گیا۔
بابراعوان نے مزید کہا کہ مانسہرہ میں جلسے نہ کرسکےلیکن لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا، آج پانچواں دن ہے ابھی تک آپریشنل رد و بدل جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیئے تھا، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی، این اے 106 سے جو فارم 47 جاری کیے اس میں غلطیاں ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں انتخابی نتائج کیخلاف تمام درخواستوں کی فوری سماعتکی استدعا منظور
فارم45: الیکشن کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ کا نیا بیانیہ کیاہے
پی ٹی آئی نے نو منتخب آزاد اراکین سے حلف نامے لینا شروع کردیے