پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکول ایک ہفتے کی چھٹیوں کے بعد آج کھل گئے، بچے تو ابھی بھی چھٹیوں کے منتظر نظر آرہے ہیں مگر والدین کہتے ہیں کہ پڑھائی بہت متاثر ہوئی ہے اب اسکول بند نہیں ہونے چاہیئے۔
کشمیر ڈے اور الیکشن کے لیے ایک ہفتہ اسکول بند رہے لیکن آج پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
لاہور میں والدین کے ساتھ اسکول آتے کچھ بچوں کا تو ابھی پڑھائی کا موڈ نہیں۔
گھر میں بچوں کی موج مستی اور شرارتوں سے تنگ والدین اسکول کھلنے پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اسکولوں کی بندش نے بچوں کی پڑھائی کافی متاثر کی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 4 سے 10 فروری تک بچوں کوچھٹیاں دی گئی تھیں۔