نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں تین سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، اختر مینگل صاحب قومی اور صوبائی دونوں نشستیں جیت گئے ہیں۔
آج نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بلوچستان میں جاری مظاہروں کے حوالے سے جان اچکزئی نے کہا کہ ماضی میں بھی ہارنے والے احتجاج کرتے رہے ہیں، احتجاج ریکارڈ کروانا سب کا حق ہے، تاہم، سیکیورٹی کے حوالے سے ہم ہائی الرٹ پر ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ اور پشین حملوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا ہے، بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں بھارتی ایجنسی ”را“ ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹیوں کے اتحاد پرکچھ نہیں کہہ سکتا، ماضی میں بھی بلوچستان میں مخلوط حکومت رہی ہے۔