امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کا یہ غبارہ پھٹ جائے گا، ہم پچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی جنگ لڑیں گے۔
کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔ کارکنوں سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پہلے الیکشن نہیں کرانا چاہتے تھے، پھرموبائل سروس بند کردی، دھاندلی برداشت نہیں، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملکی تاریخ کا بدترین دن تھا، کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، عوام اپنا حق لیکر رہیں گے، آج ہماری اس جہدوجہد کا آغاز ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دوپٹی کی چپل میں آنے والے ارب پتی بن گئے، جو اپنے قائد کے نہیں ہوئے ان کو شکست دے دی، سب لوگ سن لو، الیکشن کمیشن کا جعلی نتیجہ نہیں مانتے، جماعت نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ کو ترک کیا ہے۔