Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 08:55pm

مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی، آزاد امیدوار عقیل ملک کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور حلقہ این اے 54 سے کامیاب آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں یہ حلقہ خالی چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے یہاں میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

آزاد اراکین اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور دوسرے کتنے

عقیل ملک نے این اے 54 میں چوہدری نثار اورغلام سرور کو شکست دی۔ دونوں حلقوں سے بالترتیب استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ان کے مقابلے پرنہیں تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ نہ دیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں، میں نے حلقے کے عوام کے جذبات دیکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن کے بعد میری مسلم لیگ میں شمولیت کی کوئی شرط نہیں تھی۔

راجہ خرم نواز ن لیگ میں شامل

حلقہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نوازنے اپنے وڈیو پیغام میں مسلم لیگ ن مں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

راجہ خرم نواز نے کہا کہ این اے 48 کے تمام سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ سپورٹرز کی مشاورت سے کیا ہے۔

میاں خان بگٹی بھی ن لیگ میں شامل

این اے 253 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے کامیابی کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

آزاد امیدوار میاں خان بگٹی 46683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دو ستین ڈومکی 44643 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Read Comments