اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے 24 گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ مصر اور غزہ کے درمیان رفح کراسنگ پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی۔
تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد27 ہزار947 ہوگئی۔ اب تک 67 ہزار 550 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ اور اس سے ملحق علاقوں پر بمباری کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔
غربِ اردن میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل حد سے بڑھ گیا ہے۔ ان کا یہ بیان سفارتی حلقوں میں غیر معمولی سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ امریکا نے 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر براہِ راست تنقید سے گریز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
غزہ سے راکٹ حملے، جرمن چانسلر ائیرپورٹ پر اوندھے منہ رینگنے پر مجبور ہوگئے
اسرائیلی فوج کا ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر پر بڑا حملہ، گاڑیوں پر گولہ باری
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتِ حال تقاضا ہے کہ لڑائی بند ہو اور فلسطینیوں کے حالات بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔