پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹرینڈ پی ٹی آئی کے فیور میں ہوگیا ہے، نتائج سے لگ رہا ہے پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی ہے.
آج نیوز کے ساتھ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نتائج بہت ہی غیر متوقع ہیں، کل کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی اہم نشستوں پر بھی پی ٹی آئی آگے تھی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف خیبرپختونخوا نہیں پنجاب میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی جیت کا لیگی دعویٰ جھوٹا نکلا
ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں جیسے مسلم لیگ ن کا ووٹر نکلا تھا ویسے ہی کل پی ٹی آئی کا نکلا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پی ڈی ایم کی حکومت کے دور کی کارکردگی لے ڈوبی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر مخلوط حکومت بنتی ہے تو شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے، نواز شریف کی خواہش ہوگی کہ پانچویں بار بھی اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ تسلیم کرنا ہوگا کہ سب سے زیادہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کو ملے۔