Aaj Logo

شائع 09 فروری 2024 01:54pm

الیکشن 2024: اہم سیاسی قائدین کا نتیجہ کیا رہا؟

عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق الیکشن 2024 میں کئی اہم سیاسی قائدین نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 123 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کی حریف یاسمین راشد تھیں جنہوں نے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیے۔

شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 123 اور پی پی 158 سے جیت گئے۔

مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو یم نواز پی پی 159 سے 23 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔آزاد امیدوار مہر شرافت 21 ہزار 491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 207 سات شہید بینظیر آباد پر آصف علی زرداری ایک لاکھ 46 ہزار 989 ووٹ لے کر جیت گئے،ان کے حریف آزاد امیدوار کو 51 ہزار 916 ووٹ ملے۔

این اے 118 سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز ایک لاکھ 59 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ان کی حریف امیدوار عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ 803 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 10 بونیر پر آزاد امیدوار اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے فاتح ٹھہرے۔

این اے 19 صوابی ون میں سابق اسپیکر اسد قیصر کامیاب ہوگئے۔

Read Comments