پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کے سامنے آنے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پیپلز پارٹی کے لئے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزر پارٹی کے امیدوار اور پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔