Aaj Logo

شائع 08 فروری 2024 10:43pm

کراچی میں سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر حملوں اور دھاندلی کے الزامات

ایک طرف جہاں نتائج کا سلسلہ جاری ہے، وہیں کراچی کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر حملوں اور دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے امیدوار اور مسلح افراد نے این اے 235 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 51 پر حملہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن کے عملے کو یرغمال بنالیا ہے اور جعلی اور بوگس ووٹ ڈلوا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این اے 242 میں پیپلز پارٹی کی امیدوار نے کارکنوں کے ہمراہ یوسی 09 پولنگ اسٹیشن ایم ایچ بلدیہ گرلز سیکنڈری اسکول میں حملہ کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار اور کارکنان نے پولنگ کے دوران بیلٹ بکس توڑے اور لیڈیز پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

Read Comments