Aaj Logo

شائع 08 فروری 2024 02:13pm

میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جاسکتا، بلاول بھٹو

Welcome

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جاسکتا۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ڈے پر نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں، عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس فوری بحال کی جائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا اور فارم 45 کے کوآرڈینیشن میں مشکلات کا سامنا ہوگا، تاخیرسے عوام کا نقصان ہوسکتا ہے، موبائل فون سروس کو فی الفور بحال ہونا چاہیئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں ، پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

Read Comments