پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس آ گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر نے اُس وقت سب کی توجہ سمیٹ لی جب ان کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
فیس بک پیج PSL Troll and Fun پر اپلوڈ کی گئی تصاویر میں بابر اعظم کے گلے میں موجود لاکٹ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔
7 فروری کو بنگلادیش پریمئیر لیگ کے میچز کھیل کر وطن لوٹنے والے بابراعظم سیاہ رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے تھے، جبکہ بابر کی شرٹ سے زیادہ ان کے لاکٹ نے توجہ حاصل کر لی ہے۔
پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا بابر اعظم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ دراصل بابر نے بلے کے نشان والا لاکٹ پہنا ہوا تھا۔
اگرچہ نشان بلے کا تھا، تاہم اس سے یہ بات واضح نہیں ہو رہی ہے کہ آیا بابر نے پی ٹی آئی کی سپورٹ کے لیے یہ لاکٹ پہنا۔