ویسے تو پاکستان میں صرف تین چار جماعتوں کی باتیں کرتے ہیں، لیکن ملک میں بہت ساری جماعتیں الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہیں، اگرچہ وہ کسی حلقے سے جیت نہیں پاتے لیکن وہ ایک بہت اہم جز ہیں۔
یہ کہنا ہے سینئیر اینکر شوکت پراچہ کا جو آج نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔
شوکت پراچہ سے سوال کیا گیا کہ اس مرتبہ عام انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا ووٹ بینک کتنا ہے؟
خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
چمن میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ
الیکشن جیتنے کا بعد بھی دانیال عزیز پر ناکامی کی تلوار لٹک گئی
جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جیت کا مارجن 10 ہزار ووٹ تک کا ہوتا ہے، اور اس طرح کی سیاسی جماعتیں ووٹ کو توڑتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کراچی میں ٹی ایل پی کا ایک بڑا ووٹ بینک ہے اور یہ ایک اہم فیکٹر ہے۔