Aaj Logo

شائع 07 فروری 2024 07:12pm

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں بند قیدیوں نے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے کی تمام جیلوں سے 2 ہزار 327 قیدیوں نے پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں سے 2 ہزار 327 پوسٹل بیلیٹ پیپرز الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔

’جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار‘ الیکشن کمیشن میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کل 39 چھوٹے بڑے جیل موجود ہیں، ان جیلوں میں 14 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

Read Comments