Aaj Logo

شائع 07 فروری 2024 05:08pm

پاکستان میں کل الیکشن ہے، دہشت گردانہ حملوں سے خوفزدہ ہوں، برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں متاثرہ افراد کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

بلوچستان میں الیکشن سے ایک دن پہلے دو دھماکوں میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

واقعہ پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے ان واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کل انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، دہشت گردانہ حملوں سے خوفزدہ ہوں۔

جین میریٹ نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے ساتھ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

قلعہ سیف اللہ اور پشین میں دھماکے

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفترکےباہردھماکے سے 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ضلع پشین میں بھی پی بی 47 سے آزاد امیدوار سیف اللہ کاکڑ کے دفتر کے قریب ہوا جس میں افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Read Comments