آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس میں وڈیو بنانے کی صلاحیت غیر معمولی ہے تاہم سالِ رواں کے کی دوسری ششماہی کے دوران لانچ کی جانے والی آئی فون 16 سیریز کے فون سیٹس میں چند قابلِ ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس پچھلا کیمرے کے نئے ڈیزائن کے ساتھ لانچ کیے جانے ہیں۔ ان میں لینس عمودی ہوگا۔
عموی کیمرے کے ذریعے ایپل نے آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کے ماڈلز میں اسپیٹیل وڈیو ریکارڈنگ کا فیچر شامل کرنے کی تیاری کی ہے۔
میک ریومرز نے حالیہ افواہوں اور قیاس آرائیوں کی بنیاد پر آئی فون 16 کے پچھلے حصے کے پینل کی ممکنہ شکل پیش کی ہے۔ لوگ اس کے ذریعے اندازہ لگاسکیں گے کہ عمودی کیمرا کی سیٹنگ کیسے ہوگی۔
اس نئے ورژن میں پرانے ماڈلز کی بعض خصوسیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ ایپل آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس میں اسپٹیل ویڈیو ریکارڈنگ کی خصوصیت شامل کرے گی۔
آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میکس میں اسپیٹیل وڈیو ریکارڈ کرنے کی خصوصیت موجود ہے۔ ونیلا آئی فون 15 میں یہ خصوصیت نہیں پائی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں :آئی فون 15 پاکستان میں کتنے کا ملے گا
آؤ اور لے جاؤ۔۔۔ حکومت کا عوام کو قسطوں پر آئی فون دینے کا اعلان
آئی فون 16 سیریز رواں سال ستمبر میں پیش کیے جانے کی توقع ہےی۔ بتایا جارہا ہے کہ ایپل نے پرو ماڈلز کے تھری این ایم پروسیس کی بنیاد پر اے 18 پرو بایونک چپ بھی پیک کی ہے۔
ریگیولر آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس اے 17 پرو چپ کے ٹونڈ ڈاؤن ورژن پر بھی چل سکتے ہیں۔